تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31

کوئٹہ خودکش دھماکا: زخمی ڈی آئی جی ایف سی کی حالت تسلی بخش قرار

جنگ نیوز -
کوئٹہ…جنگ نیوز…کوئٹہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربریگیڈیئر فرخ شہزاد کی کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ میں معمولی آپریشن کے بعد حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔ بدھ کو کوئٹہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بریگیڈیئرفرخ شہزاد کے گھر کو 2خود کش حملہ آورں کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں 26سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 40زخمی ہوگئے تھے دھماکوں کے فوراً بعد بریگیڈیئر فرخ شہزاد کی تشویشناک بتائی جارہی تھی البتہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا انہیں زخمی حالت میں کمائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں معمولی آپریشن کے بعد اس کی حالت اب تسلی بخش ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.