تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:53

فریڈم فلوٹیلا پر حملے پر ترکی سے معافی نہیں مانگیں گے،اسرائیلی وزیر

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…جنگ نیوز…اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ کیٹز نے کہا ہے کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، حکومت فریڈم فلوٹیلا پر حملے پر ترکی سے معافی نہیں مانگے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کرے گا۔ حماس کے شدت پسندوں کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کچھ تحفظات کے ساتھ قبول کرلی ہے جبکہ ترکی نے اس واقعہ پر اسرائیل کے خلاف عالمی جرائم کی عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی نے اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک فوجی و اقتصادی تعلقات منقطع رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک اسرائیل اس واقعہ پر معافی نہیں مانگتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.