7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32
خیبر پختونخوا: حج کرنے والوں کیلئے تربیتی شیڈول کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور… خیبر پختونخوا کی حکومت نے رواں سال صوبہ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے تربیت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی کے مطابق تربیت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر حج کا کہنا تھا کہ مقامی تربیتی سینٹروں میں مناسک حج کے بارے میں تربیت دی جا ئے گی۔ کوہاٹ میں 8 ستمبر، پشاور اور تیمرگرہ میں 9اور صوابی میں 10 ستمبر کو تربیتی سیشن ہو ں گے۔ شکیل احمد سیٹھی کے مطابق حج پر جانے والوں کو گردن توڑ بخار اور فلو کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ30 ستمبر سے پشاور سے پہلی حج پرواز عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہوگی۔