7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:32
آرمی چیف کا دورہ چترال قبائلی عمائدین سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چترال اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنائے جانے کے بعد علاقے کا دورہ کیا اوروہاں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے وہاں تعینات فوجی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔ آرمی چیف نے چترال میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔