9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21
چین:ماہرانہ انداز میں درختوں پر چڑھنے والا غیر معمولی کتا
جنگ نیوز -
چینگ ڈو…این جی ٹی…کتوں کے بارے میں یہ عام روایت ہے کہ انہیں درختوں پر چڑھنا نہیں آتا تاہم ایک چینی کتے نے اس روایت کو غلط ثابت کردکھایا ہے۔چین کے شہر Chengduسے تعلق رکھنے والے Su Taoنامی شخص کا Defuنامی کتا درخت اور دیواریں چڑھنے میں مہارت رکھتا ہے۔Su Taoنے اپنے اس کتے کو باقاعدہ دیواریں چڑھنے کی تربیت دی ہے جسکے تحت وہ اس کتے کے کھانے پینے کی اشیاء درخت کی اونچی شاخوں پر ٹانگ یا پھر کسی اونچی دیوار پر رکھ دیتا ہے۔اپنے کھانے کے حصول کے لیے یہ ڈیڑھ سال کاکتا انتہائی تیزی سے بھاگتا ہوا دیوار اور درختوں پر چڑھ جاتا ہے اور کھانے پینے کا سامان اُتار کر نیچے آجاتا ہے۔عام طور پر کتے درخت نہیں چڑھ سکتے تاہم Defuتقریباً4میٹر تک اونچے درختوں پر باآسانی چڑھ جاتا ہے۔