9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17
کے ایس ای : کاروبار کے آخری روز مندی،انڈیکس62پوائنٹس گرگیا
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز مندی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔جمعہ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا مگر انڈیکس زیادہ دیر اس رجحان کو برقرار نہ رکھ سکا۔ انرجی اسٹاکس میں فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 62 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار286 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 7 کروڑ 26 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئر میں ہواجس کی قیمت 26 پیسے اضافے کے ساتھ12 روپے 65 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 64 پوائنٹس کمی کے بعد دس ہزار872 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔