10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28
راولپنڈی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،20 زخمی
جنگ نیوز -
راولپنڈی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،20 زخمی
راولپنڈی … روالپنڈی ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے20 مسافر زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی4 بوگیاں سرائے عالمگیر کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں20 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی جگہ ریکسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کردیا گیا ہے۔مسافر ٹرین کوصبح 7بجے راولپنڈی پہنچنا تھا۔