تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:28

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک ، دو افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک ، دو افراد زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فرنٹئیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،مقتول کی شناخت 28 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے،ہلاکت کے واقعے کے بعد پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،اس سے قبل اورنگی ٹاوٴن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ مراد علی زخمی ہوا،شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں کالونی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ ابرار زخمی ہوا،زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امدادفراہم کرنے کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.