10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:29
چین میں ہر دو منٹ بعد ایک فرد خو د کشی کی کو شش کررہا ہے، رپورٹ
جنگ نیوز -
بیجنگ.....این جی ٹی…آ ج دنیا بھر میں انسدا د ِخو دکشی کا عا لمی دن منا یا اور اس دن پر جا ری کی گئی ایک حالیہ رپو رٹ کے مطا بق چین میں جہاں معاشی ترقی اور امیرترین افراد کی تعدامیں اضا فہ ہو رہا ہے وہیں خو دکشی کا رحجا ن بھی انتہائی تیزی سے بڑ ھ رہا ہے۔چین کے سر کا ر ی میڈ یا کے مطا بق ملک میں ہر دو منٹ میں ایک فر د خودکشی کی کو شش کرتاہے اور ہر سال دو لاکھ ستا سی ہزار(287,000) افراد اپنی جان خو د لے لیتے ہیں ۔ چین کے ایک اخبار(Beijing Youth Daily) میں شا ئع کی گئی اس رپورٹ کے مطا بق بڑ ھتی ہو ئی خودکشیو ں کے باعث چین کا شمار بھی خودکشی کی بلند ترین شرح رکھنے والے ممالک میں ہو نے لگا ہے جو ایک ہزار افراد میں بائیس اعشا رہ دو (22.2) فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ رپو رٹ کے مطا بق پندر ہ سے چونتیس سا ل تک کے افراد کی مو ت کی سب سے بڑ ی وجہ خو دکشی بن چکی ہے جس کی اہم ترین وجو ہا ت میں بہترین تعلیمی کار کر دگی پیش کر نے اورنو کری حا صل کر نے کا دبا ؤ شا مل ہیں۔