تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:29

عقلمند ہاتھی کی لکڑی کے ڈبے کی مدد سے پھل تک رسائی

جنگ نیوز -


نیویارک.....این جی ٹی…پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے انسا ن ہی نہیں بلکہ جانور بھی ذہانت کا استعما ل کرتے ہیں اور حال ہی میں اس کا مظاہرہ امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں ہاتھی نے پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھوک سے نڈھا ل یہ ہاتھی جب پھل سے لدھے درخت کے پاس گیا تو شاخیں اونچی ہو نے کے باعث اس کی سونڈ پھل تو ڑنے میں ناکامی ثابت ہو ئی ۔اس ہاتھی نے ہار نہ مانی اور فوراً جاکر اپنی سونڈ کے ذریعے ایک خالی ڈبہ درخت کے پاس لے آیا اور اس پر کھڑے ہو کر اس نے باآسانی پھل تو ڑ کر کھایا اور اور اپنی عقلمندی سے اپنی بھوک مٹائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.