تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:33

کراچی:سی آئی ڈی کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث3ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -


کراچی ....کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3مبینہ ٹارگٹ کلرزسمیت سات ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔سی آئی ڈی پولیس حکام کے مطابق مچھر کالونی، کورنگی، سرسید ٹاوٴن، گلستان جوہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،جن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، بھتے اور دیگر جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتارکوکر لیا گیا۔سی آئی ڈی حکام کے مطابق 3ٹارگٹ کلرزسمیت7 گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 7 پستول و رپیٹرز، اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.