تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:6

کراچی:بارش کے بعد ٹریفک کا نظام متاثر، کرنٹ لگنے سے 9افرد جاں بحق

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیو الوں میں ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین شامل ہیں۔ آج سہ پہر شہر میں شروع ہونے والی شدید بارش سے اگر کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم حسب معمول تیز بارش کے بعد سڑکوں پرگھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا جس کے سبب ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ، آئی آئی چند ریگر اورشاہراہ فیصل سمیت شہر کی دیگر بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں،جبکہ سڑکوں کے کنارے موٹرسائیکل سوار کھڑے اپنی موٹرسائیکلوں کو ٹھیک کرتے یا گھسیٹے نظر آرہے ہیں، سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا ہے۔چھٹی کے وقت دفاتر سے گھر واپس جانے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔شہریوں نے سڑکوں پر مخالف سمتوں پر گاڑیاں چلانا شروع کردہیں۔مختلف علاقوں درخت اور بجلی کی تارگرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس سے بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقسب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 52 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،شارع فیصل پر31 ملی میٹر،ناظم آباد میں 25صدرمیں 40 ،یونیورسٹی روڈ پر 15.6 اور ائیرپورٹ پر 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزیدبارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سے بارش کے باعث مختلف علاقوں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت نوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔کرنٹ لگنے کے واقعات بوہرا پیر، کھارادر، ناظم آباد اور گلشن اقبال میں پیش آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.