تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:45

لاہور؛شیخوپورہ روڈ پر پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

جنگ نیوز -
لاہور؛شیخوپورہ روڈ پر پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

لاہور…لاہور میں شاہدرہ کے قریب شیخوپورہ روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔لاہور میں شاہدرہ کے قریب 3 ڈاکووٴں نے ناکہ لگا کر شہریوں سے دو موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ شہریوں کی جانب سے 15 پر اطلاع دیے جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ڈاکووٴں کا تعاقب کیا۔ اس دوران ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.