تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:20

سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے چپ کا روزہ توڑ دیا

جنگ نیوز -


کراچی…مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے کہا کہ قران وہ شخص اٹھاتا ہے جو یہ سمجھتا ہو کہ اس کی بات پر یقین نہیں کیا جائے گا۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ ذوالفقارمرزا کو جھوٹا نہیں کہتے مزارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرمظہرالحق نے کہا کہ سندھ کے حالات پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے لندن میں ذوالفقار مرزا کے ساتھ خیرسگالی ملاقات کے لئے گئے تھے اس ملاقات کے مندرجات عوام میں لانا صحیح بات نہیں ،میں 1989 میں بھی الطاف حسین سے مل چکا ہوں ،ہمارے یہاں سندھ میں وہ لوگ قران اٹھاتے ہیں جوسمجھتے ہیں ان کی بات پر یقین نہیں کیا جائے گاایک صحافی کے سوال پر کہ آپ ذوالفقار مرزا کو جھوٹا کہہ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں انھیں جھوٹا نہیں کہونگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.