تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:34

لاہور:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،2 گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور. . . . .. . لاہور کے علاقے اقبال ٹاوٴن کے نظام بلاک میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو ہتھیار ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی تھی کہ ڈاکووٴں ایک گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا رکھا ہے جس پر پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے اعلان کیا کہ ہتھیار ڈال دیں۔جس پر دوڈاکووٴں نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ان ایک ساتھی فائرنگ کرتے تیسرے گھر کی چھت پر پہنچ گیا جہاں پونا گھنٹہ مقابلے کے تیسرا ڈاکو مارا گیا جس کی بعد میں شناخت ہوئی کہ مرنے والے کا نام عدنان ہے اور وہ اسی علاقے میں سیکیورٹی گارڈبھی رہا ہے۔ڈاکو کی ہلاکت پر اہل علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور انھوں نے لاہور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.