12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:31
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں کراچی پر گرما گرم بحث کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ہو رہے ہیں،اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔ پارلے منٹ ہاوٴس اسلام آباد میں آج شام سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاسوں میں کراچی کی صورتحال پر بحث متوقع ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کی جانب سے کراچی میں بدامنی پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور گڑ بڑ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کے آپریشن پر بھی بات کرنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہ نما ذوالفقار مرزا اور اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات پر بھی مختلف ارکان اسمبلی کی جانب سے رد عمل کی توقع ہے۔ اجلاس سے قبل بیشتر سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کیاجلاس بھی بلائے جائیں گے تاکہ اجلاس میں شرکت کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔