تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:2

ٹماٹرغذائیت سے بھرپور پھل

اے آر وائی - ٹماٹر غذائیت سے بھرپور پھل ہے اس کا استعمال پھل کے طور پر بھی کیا جاتا ہے اور سبزی کے طور پر بھی اس میں قدرت نے صحت کے لیے بیش بہا فوائد رکھےہیں۔



ٹماٹر میں لیکوپین نامی جز کینسر سے بچاتا ہے وٹامن اے کی موجودگی کے باعث ٹماٹر بینائی کو درست رکھتا ہے اور بڑی عمر میں اندھے پن سے بچاتا ہے۔ ٹماٹر کا متواتر استعمال دل کے امراض میں فائدہ مند ہے اس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح نارمل اور خون میں شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے۔



ٹماٹر دانتوں، بالوں اور جلد کےلیے بہت فائدے مند ہے ٹماٹر وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ نکھارتا ہے۔ اس کا جوس ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچاتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.