13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:20
زیوارت میں استعمال ہونے والے نایاب پتھر بھی مہنگے ہوگئے
جنگ نیوز -
کراچی…راجہ کامران…عالمی سطح پرسونے کی قیمت میں اضافے کے بعد زیورات میں استعمال ہونے والے نایاب پھتر بھی مہنگے ہورہے ہیں۔ ایک غیرملکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلی معیار کے روبی کی قیمت ایک سال کے دوران 50 فی صد جبکہ دوسال میں دگنی ہوگئی ہے ، ایک قراط روبی کے پتھر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2009 میں یہ پتھر 65 ہزار ڈالر سے 80 ہزار ڈالر کے درمیان فروخت ہوا تھا، افریقا میں ہول سیل مارکیٹ میں ایمرل کی قیمت 63فی صد بڑھ گئی ہے ، جبکہ درمیانی معیار کے نایاب پتھروں کی قیمت 25 فی صد تک بڑھ گئی ہے ۔ امریکی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین میں نایاب پتھروں کی طلب بڑھ گئی ہے اور 280 ڈالر مالیت کے کم معیاری پتھروں کی کو چینی سرمایہ کار 350 سے 400 ڈالر فی قراط کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ۔