13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46
کراچی: بارش کی وجہ اسپتال وقت پر نہ پہنچنے والی بچی انتقال کرگئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی سٹی ریلوے کالونی میں بارش کا پانی جمع ہونے سے بیمار بچی اسپتال نہ پہنچنے کے باعث ہلاک ہوگئی گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش سے ہرطرف پانی کھڑا ہوگیا،اس دوران ایک ایسی بچی زندگی کی جنگ ہار گئی جو بیماری کی حالت میں اسپتال نہ پہنچ سکی۔12 سالہ تبسم کو نہ تو کرنٹ لگا اور نہ کسی حادثے کا شکار ہوئی۔بس موت کا سبب بنا تو سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی جس کی وجہ سے ایمبولینس اس تک نہ پہنچ سکی۔بچی کا باپ اور چچا پیدل ہی اسپتال کی جانب چل پڑے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔بچی کے رشتے دار ٹرک میں لاش ایدھی سرد خانے لیکر گئے ہیں تاکہ بارش تھم جانے کے بعد سپرد خاک کیا جاسکے۔