13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:46
تھائی لینڈ :سیلابی پانی مگرمچھوں کے فارمز میں داخل، درجنوں فرار
جنگ نیوز -
بینکاک…تھائی لینڈ میں سیلابوں نے تباہی مچادی، پانی مگرمچھوں کے فارم میں داخل ہوگیا۔ درجنوں مگر مچھ فارم سے فرار ہوگئے دریائے ”موئی“کا پانی کناروں سے اُبل پڑا اور کئی علاقے زیر آب آگئے۔ پانی مگرمچھوں کے فارموں میں داخل ہوگیاجس کے نتیجے میں درجنوں مگر مچھ فارم سے نکل بھاگے۔ باقی ماندہ مگرمچھوں کوفارم کے عملے نے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ سیلاب سے متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں،مکانات ڈوب گئے اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوگئے۔