تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:8

اسلام آباد: 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . .جنگ نیوز. . . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس پہنچ گیا، اب تک 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کا باقاعدہ علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر صدیق اکبر ستی نے بتایا کہ ڈینگی وائرس کے مریضوں کو کیپٹل اسپتال میں داخل کر کے ان کا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کی لیبارٹری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کرانے کے خصوصی انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔ دارالحکومت کے دیگر ہسپتالوں میں تاحال ڈینگی وائرس کا کوئی مریض داخل نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.