13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18
سندھ میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ سندھ میں ہونے والی طوفانی بارش اور اسکے بعد کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیاہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کل سندھ کے تمام نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے جبکہ سیکریٹری تعلیم نے تمام کالجوں کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی تمام جامعات کو بھی بند رکھنے کا علان کیاہے۔