تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:18

القاعدہ رہنما یونس موریطانی کو امریکاکے حوالے نہیں کیا،وزیر داخلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما شیخ یونس موریطانی کوتاحال امریکا کے حوالے نہیں کیاگیا، جبکہ القاعدہ کے مزید اہم رہنماوٴں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ اجازت دے تو ٹارگٹ کلرز کے نام بتاکرسب کو حیران کردونگا۔ وزیرداخلہ نے انکشاف کیا کہ جیو نیوز کے رپورٹرولی خان بابرکے قتل کے الزام میں چارافراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ نہ تو وہ دہشت گرد ہیں اور نہ ہی ان کے دہشت گردوں کے ساتھ مراسم ہیں۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ کہ ایم کیو ایم کو ثبوت کے بغیر دہشت گرد کہنا ٹھیک نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ذوالفقارمرزا کے الزاما ت کا جواب نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ لسانی ، فرقہ وارانہ اور سیاسی گروہ کراچی میں امن امان کی صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا درجنوں کی تعداد میں بھتہ خور، لینڈ مافیا کے افراد اور ٹارگٹ کلرز کوگرفتارکرکے بلاامتیاز تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں چودہ ہزار ایکڑ زمین پر قبضے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے نام ملوث ہیں،جن سے وہ جلد پردہ اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی عمرچیمہ پر تشد د کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردی گئی ہے۔جبکہ صحافی موسی ٰخان خیل قتل کیس رپورٹ کو منظر لایا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.