تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

خودکبھی بھیک مانگی نہ عوام کو مانگنے دوں گا،عمران خان

جنگ نیوز -


لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے نہ تو خود کبھی بھیک مانگی ہے اور نہ ہی عوام کو مانگنے دیں گے،اقتدار میں آکر وہ پاکستان کو آزاد ملک بنائیں گے اور خواتین کو تعلیم اور جائیداد میں پورا حق دلوائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مین بازار اسلام پورہ لاہورمیں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا وہ پوچھتے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری نے کتنا ٹیکس ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی چوری اور کرپشن کے خاتمہ سے ہی آئے گی اور وہ بڑے بڑے مرغوں سے ٹیکس لے کر دکھائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جب تک فی کس آمدن نہیں بڑھتی،امریکی غلامی سے نہیں نکلا جا سکتا اور وہ اقتدار میں آ کر پوری دنیا میں سبزپاسپورٹ کی عزت کرائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.