15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10
شمال مغربی اور مشرقی چین میں بارشیں اور سیلاب سے کاروبارِ زندگی متاثر
جنگ نیوز -
بیجنگ...چین کے شمال مغربی اور مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں نے آمدورفت اور سیاحت کو بے حد متاثر کیاہے۔ چین کے مشرقی صوبے Shandong میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری تک گر گیا۔ موسم کی شدت سے سیاحت بری طرح متاثر ہوئی ہے،خوبصورت سیاحتی پہاڑ بھی لینڈ سلائیڈنگ، اور برف کے تودے گرنے سے بند ہے۔ حکام نے مسافروں کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر رکھی ہیں۔ شانگ ڑی صوبے کے شہر شانگلو میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔