تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:10

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

جنگ نیوز -


لاہور...ملک کے کئی اضلاع کو ڈینگی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،،ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی وائرس سے تین اور ہری پور میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دیگر کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں اب تک 35افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ،جن میں سے 3افراد ہلاک ہوچکے ہیں،ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپتال چوک سے ٹریفک چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں ، سرکاری ملازمین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ڈسٹرکٹ ہری پور کے ای ڈی او مظہر علی شاہ کے مطابق ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اب تک 5 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو کی ہلاکت واقع ہوچکی ہے جبکہ مزید33 مریضوں میں ڈینگی وائرس کے شبے کے باعث خون کے نمونے چیک اپ کے لئے این آئی ایچ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں قائم ڈینگی سیل میں ضلع بھر سے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کومنتقل کیا جارہا ہے،اسپتال کیفوکل پرسن ڈاکٹر مظہر خالدنے بتایا کہ ڈینگی بخار کے شبے میں آج مزید 4 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ضلع کے مختلف علاقوں سے اب تک ڈینگی کے 39 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 8 اب بھی زیر علاج ہیں، سرگودھا میں ڈینگی بخارمیں مبتلا افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے ، جن میں 6افراد کوحالت تشویش ناک ہونے پر لاہور منتقل کردیا گیا ہے ،ضلعی حکومت نے شہر کے 25نجی اسپتالوں کو 5بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ ضلع چنیوٹ میں اب تک ڈینگی کے 11 مریض سامنے آئے ہیں، جن میں دو کا تعلق سٹی ایریا جبکہ 9 افراد کا تعلق قریبی دیہات سے ہے۔ فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال میں آج مزید 12 مریضوں کو ڈینگی کے شبے میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع بھر میں ڈینگی بخار کے232 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہو گئی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.