15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
تیل و گیس کمپنیوں کے منافع میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی...مالی سال دو ہزا ر گیارہ میں تیل و گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹس میں تیل کی قیمتوں اور ہائیڈرو کاربن کی پیدوار میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ مالی سال پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے اچھا ثابت ہوا۔ سال دو ہزار گیارہ میں تیل وگیس کے شعبے کے منافع کی مجموعی مالیت 105 ارب روپے رہی ہے جو سال دو ہزار دس میں 90 ارب روپے تھی۔ کمپنیوں کی فی حصص آمدنی کے لحاظ سے تیل و گیس کمپنیوں کی فی حصص آمدنی گذشتہ سال کی نسبت دو ہزار گیارہ میں 29 فیصد بڑھی ہے۔ سال دو ہزار گیارہ میں تیل و گیس کے شعبے کی مجموعی فروخت 220 ارب روپیر ہی ہے جو گذشتہ سال 258 ارب روپے تھی۔ تیل وگیس کے شعبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست کمپنی پاکستان آئل فیلڈ رہی ہے۔