15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
ساڑھے چار ہزار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ،آئی ایس پی آر
جنگ نیوز -
راولپنڈی...سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ساڑھے چار ہزار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدین،مٹھی، میر پور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ کے متاثرہ اضلاع سے دو ہزار افراد کو کشتیوں کے ذریعے جبکہ اڑھائی ہزار افراد کو گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین سیلاب میں 200 ٹن راشن تقسیم کیا گیا جبکہ سانگھڑ کے دیہات میں پھنسے متاثرین سیلاب میں30 ٹن راشن ہیلی کاپٹرکے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں دو ہزار مریضوں کا کیمپس اور موبائل ٹیموں کے ذریعے علاج کیا گیا۔