تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22

اسلام آباد:انجم عقیل کی عبوری ضمانت میں 26 ستمبر تک توسیع

جنگ نیوز -
اسلام آباد...نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن اراضی کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کی عبوری ضمانت میں 26 ستمبرتک توسیع کر دی گئی۔اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل نیشنل پولیس فاوٴنڈیشن اراضی کیس میں عبوری ضمانت میں توثیق کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم اسپیشل جج سینٹرل کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.