15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22
پچیاسی ہزار افراد ملیریا سے متاثرہیں، این ڈی ایم اے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 85 ہزار سے زائد افراد ملیریا میں مبتلا ہیں جن میں سے 1660 کی حالت تشویش ناک ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 71 ہزار سے زائد افراد کو سانس کی بیماریاں ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد ہیضہ کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ59 ہزار افراد جلدی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 520 افراد کو سانپ نے ڈسا ہے۔