تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:22

چیئرمین جسقم بشیر قریشی کو رینجرز نے حراست میں لے لیا

جنگ نیوز -
کراچی...رینجرز اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران جسقم کے چیرمین بشیرقریشی کوحراست میں لیا گیا ۔رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق معمول کی اسنیپ چیکنگ کے دوران گلشن حدید کے علاقے سے بشیر خان قریشی کی گاڑی کو چیک کیا گیا ،تو ان کے قبضے سے چار ایس ایم جی، دو پستول اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بشیر قریشی کو ابتدائی تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔رینجرز کی جانب سے بشیر قریشی کو حراست میں لئے جانے کے خلاف اسٹیل ٹاوٴن ، گلشن حدید اور ملیر کے بیشتر علاقوں میں کشیدگی ہے کاروبار بند ہوگیا ہے۔ جسقم کے سیکریٹری فنانس نعیم میندرو کا کہناہے کہ بشیر قریشی اور ساتھیوں کو تین گھنٹے میں لائسنس یافتہ اسلحہ سمیت نہیں چھوڑا گیا تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، اور اگر بشیر قریشی کی رہائی نہین ہوئی تو کل سندھ بھر میں ہڑتال کی کال دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.