15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:34
عارف حبیب کارپوریشن کاحصص یافتگان کیلئے 20 فیصد نقد منافع
جنگ نیوز -
کراچی...عارف حبیب کارپوریشن نے اپنے شیئر ہولڈرز کو 20 فیصد نقد منافع اور دس فیصد بونس شیئرز دینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری عارف حبیب کارپوریشن کے مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو تیس جون 2011 کے اختتام پر 2 ارب 84 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 7 روپے 57 پیسے رہی ہے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں عارف حبیب کارپوریشن کو 3 ارب 79 کروڑ روپے کا خالص منافع ہو ا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی 10 روپے 13 پیسے رہی تھی۔ کمپنی نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو 2 روپے فی حصص نقد منافع اور دس فیصد بونس شیئر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔