تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46

ہرقیمت پرامن چاہتے ہیں ، امیر ہوتی کا بیان مثبت ہے، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -


کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے حوالے سے اے این پی کے رہنمااور صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے مثبت بیان کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اے این پی کے بارے میں بھی ایم کیوایم کی کوئی شرائط نہیں ہیں، ہم بھی ہرقیمت پرکراچی کاامن چاہتے ہیں اور کراچی سمیت پورے ملک کامفاداسی میں ہے کہ تلخیاں جتنی جلدی ہوختم کی جائیں ،آپس میں افہام وتفہیم کی فضاء کوفروغ دیاجائے اورایک دوسرے کے وجودکو خلوص دل کے ساتھ تسلیم کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے امیرحیدرہوتی کے بیان کومثبت قراردیتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں اورکارکنوں کایہی مثبت طرزعمل رہاتوانشاء اللہ ہم کراچی سمیت ملک بھرمیں مفاہمت، اتحاد اوربھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.