15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:44
امریکہ کا بھاشا ڈیم کی تعمیر میں فنڈز دینے سے انکار
اے آر وائی - امریکہ نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیےفنڈز دینے سے انکار کرتے ہوئے اسکے ابتدائی کام اور فیزیبلٹی اسٹڈی پر مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اسکے علاوہ امریکہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر پابندی لگانے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔
پاک امریکہ دو روزہ توانائی مذاکرات کے اختتام پر امریکی وفد کا کہناتھاکہ ایران پائپ لائن عمل کرنے سے پہلے امریکی قوانین کو مد نظر رکھا جائے جن کے مطابق ایران پر پابندیاں اور کوئی ایسی کپنی جو ایران سے مل کر کام کرے امریکہ میں کام نہیں کر سکتی۔امریکی وفد کی قیادت امریکی توانائی کے مشیر کارلوس پاسکل نےکی جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر شامل رہے۔
امریکی حکام نے پاکستان کے بڑے ڈیمز پر امداد دینے کا بھی عندیہ دیا ہے اسکے علاوہ امریکی حکام نے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ وفد کو کابینہ کی توانائی پر کمیٹی کی حالیہ تیار کردہ سفارشات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔