تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:31

جگر کی سوزش: چنار کے درخت سے حاصل کردہ سیرپ مفید

اے آر وائی - جگر کی سوزش کے مرض میں ”چنار کے درخت“ سے حاصل کردہ سیرپ مفید ثابت ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹوکیو گریجوایٹ سکول آف ایگری کلچرل اینڈ لائف سائنسز نے چوہوں پر ایک تحقیق مکمل کرنے کے بعد جو رپورٹ لکھی ہے، اس کے مطابق میپل کے درخت کی لکڑی اور پتوں سے نکالا گیا جوس جگر کی تمام بیماریوں کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔



پروفیسر کیاکو ایبی کی نگرانی میں لیبارٹری کے اندر چوہوں پر تجربات مکمل کئے گئے تھے۔ جس گروپ کو خوراک کے ہمراہ یہ جوس دیا گیا وہ جگر کی بیماری سے صحت یاب ہوتا دکھائی دیا گیا۔ جریدے ”بائیو سائنس، بائیو ٹیکنالوجی اینڈ بائیو کیمسٹری“ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق یہ درخت جگر کی بیماریوں میں اب انتہائی اہمیت اختیار کرنے والا ہے۔



اس تحقیق پر نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر آف ہیپاٹالوجی ڈاکٹر میلیسا پالمیر نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ناقص خوراک، ورزش کی کمی، دباؤ اور دیگر وجوہات کی بناء پر جگر پر پڑنے والے اثرات کو اس جوس سے دور کیا جا سکتا ہے۔ یہ درخت کینیڈا کا قومی اور امتیازی نشان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.