15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57
الطاف حسین اورصدرزرداری کے درمیان رابطہ،اتحاد و یکجہتی پر اتفاق
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اورصدرپاکستان آصف علی زرداری کے درمیان جمعرات کوٹیلیفون پرگفتگوہوئی۔ الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ صدرآصف زرداری نے ان کیلئے نیک جذبات کااظہارکرنے پر الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کی بھی خیریت دریافت کی۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی میں امن واستحکام ،سندھ اورپنجاب میں سیلاب سے آنیوالی تباہی، پنجاب میں ڈینگی وائرس کی وباء، اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا اورسیلاب اوروبائی امراض سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پرافسوس کااظہارکیاگیا۔ دونوں رہنماوٴں نے اس امرپر اتفاق کیاکہ ملک کی موجودہ صورتحال باہمی اتحادویکجہتی کاتقاضہ کرتی ہے تاکہ ملک کودرپیش چیلنجز کامقابلہ کیا جاسکتا ہے۔الطاف حسین نے صدر آصف زرداری کو ملک کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔انہوں نے صدرمملکت کوایم کیوایم کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے کی جانے والی امدادی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔