تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

پاک امریکا فوجی سربراہان کی اہم ملاقات اسپین میں ہورہی ہے

جنگ نیوز -


راولپنڈی…امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جانب سے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی کے بعد پاک امریکا فوجی سربراہان کی اہم ملاقات اس ہفتے اسپین میں ہو رہی ہے۔ نیٹو چیفس آف ڈیفنس کے دو روزہ سالانہ اجلاس کے دوران امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ فوجی روابط کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ ایڈمرل مائیک مولن کے ترجمان نے مجوزہ ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکی فوجی سربراہان اسپین میں مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.