15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:58
آج رات راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
راولپنڈی…بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے آج رات راولپنڈی ، اسلام آباد ،گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد اورساہیوال میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بدھ کی شام سے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوا۔جس کے باعث راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ،ساہیوال ، سرگودھا ، فیصل آباد ،بہاولپور ، ہزارا ، مالاکنڈ ڈویژن میں بارش کا سلسلہ آج جمعرات کو دوسرے روز وقفے وقفے سے جاری ہے۔بہاولپور میں 13 ملی میٹر ، گڑھی دوپٹہ 14 ، مظفر آباد 09 ،بالاکوٹ 06 ،، اور اوکاڑہ میں 05 ،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اوروسطی علاقوں کے علاوہ ہزارا اور، مالاکنڈ ڈویڑن میں بھی مزید بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارشیں اگلے دو روز وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔