تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:58

بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھرمیں احتجاج

جنگ نیوز -
حیدرآباد…جسقم کے رہنما بشیر قریشی کی کراچی میں گرفتاری کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد میں قاسم آباد کے علاقے نسیم نگراور کوٹری میں مشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔ مختلف علاقوں میں بھی مشتعل افرادسڑکوں پر نکل آئے ،ہوائی فائرنگ کی اور دکانیں بند کرادیں۔ سکھر میں جسقم کے کارکنوں نے احتجاج کیا جس کے بعدشہر کے بازار اوردکانیں بند ہوگئیں۔جیکب آبادمیں بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے شہر بند کرادیا، احتجاجی ریلی نکالی اوردھرنا دیا۔ٹھٹھہ میں جسقم کے کارکنوں نے بشیر خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر مختلف علاقوں میں نامعلوم افرادکی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔قومی شاہراہ بلاک کردی گئی اور تمام کاروباری مراکز بھی بند ہوگئے۔دھابیجی اور مکلی میں بھی قومی شاہراہ پر دھرنادیا گیا۔لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ، رتوڈیرو اور دیگر علاقوں میں جسقم کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور بازار بند کرادیے۔ٹنڈومحمدخان میں جسقم کے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی ہوگیا۔جام شورومیں بشیر خان قریشی کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے کوٹری کے قریب ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔خیرپوراوردادو میں بھی بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیاگیا جس کے دوران کاروبار مراکز بند ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.