15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:58
ڈینگی کا خوف ،مچھر مار ادویات کی فروخت میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی … ڈینگی بخار بڑھتے ہوئے خوف کے باعث کراچی میں بھی مچھر مار ادویات کے استعمال اور ان کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریٹیلر گروسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈینگی بخارکے خوف کے باعث عوام کی جانب سے مچھر مار ادویات کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خریدار مختلف کمپنیوں کے کوائل ، ماسکیٹو ریپیلینٹ اور مچھر مار اسپرے خرید رہے ہیں تاکہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ڈینگی بخار سے محفوظ رہا جائے۔انھوں نے مزید بتایا کہ مارکیٹ میں مختلف اقسام کی مچھر مار ادویات115 روپے سے لے کر 400 روپے تک میں دستیاب ہیں۔