15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:58
بیٹلزکی نایا ب تصاویر نیو یارک میں نیلا می کے لیے پیش کی جا ئیں گی
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکی شہر نیویارک کے ایک معروف نیلام گھر کے تحت مشہورزمانہ راک بینڈ بیٹلز(Beatles)کی جرمنی میں گزرے وقت کی نایاب تصاویر نیلا می کے لیے پیش کی جائیں گی ۔ بیٹلزبینڈ کی یہ تصاویر60کی دہائی کی ہیں جب اس بینڈ کو شہرت حاصل نہیں ہوئی تھی۔جرمنی کی فوٹو گرافرAstrid Kirchherrکی کھینچی گئی یہ تصاویر نیو یارک کےGuernsey'sنامی نیلا م گھر کے تحت فروخت کی جارہی ہیں۔Astridکی منگنی بیٹلز بینڈ کے باس پلےئر Stuart Sutcliffeسے منگنی ہوئی تھی اور وہSutcliffeکی موت تک انہی سے منسوب رہی ہیں جبکہ انکے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے اس بینڈ کی گرومنگ میں انکا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے۔نیویارک کے نیلام گھر کے تحت یہ Roll & Rollنیلامی24اور25ستمبر کو نیویارک میں ہوگی جس میں ان نایاب تصاویر کے ساتھ اس بینڈ کی آٹو گراف شدہ تصاویربھی شامل ہونگیں جبکہ کامیاب بولی دینے والے شخص کو ان تصاویر کے نیگیٹوز اور کاپی رائٹس بھی دیے جائیں گے۔