15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
کراچی اسٹاک ایکسچینج : مسلسل دوسرے روز کاروباری سرگرمیاں محدود
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں تاہم انڈیکس گیارہ ہزار تین سوپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 11 ہزار366 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار302 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 5 کروڑ 41 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئر میں ہواجس کی قیمت ایک روپے آٹھ پیسے اضافے کے ساتھ 52 روپے 75 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 25 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10 ہزار876 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ جمعہ کو بھی برقراررہ سکتا ہے۔