15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:5
ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل کی اطلاع دینے والے کے لیے انعام
اے آر وائی - لندن پولیس نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتل کی اطلاع دینے والے کے لیے بیس ہزار پاؤنڈ اسٹر لنگ کےانعام کا اعلان کیاہے۔
انعام کا اعلان ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا ایک سال مکمل ہونے پر کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش کرنے والے لندن پولیس کے چیف سپرینٹنڈنٹ نیل باسو کا کہناہے کہ عمران فاروق کو ان کے گھر کے باہر انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا،یقینا بعض لوگوں کے پاس اس حوالے انتہائی اہم معلومات ہیں لیکن وہ پولیس یہ معلومات دینے کےلیے آگے نہیں آرہے ۔ پولیس کے مطابق انعام قاتل کی شناخت،گرفتاری اورتفتیش میں مدد دینے پر دیاجائے گا۔