15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کرنے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
کراچی …ایف پی سی سی آئی نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں جاری جمود ختم کرنے کیلئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدرسینیٹر غلام علی اور نائب صدر خالد تواب نے جیونیوز کو بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں پر جمود کی کیفیت طاری ہے۔ ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پاکستانی روپیہ غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روز بروز کم ہورہا ہے جس سے ملک میں صنعتی عمل براہ راست متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی مانٹیری پالیسی میں ایک فیصد تک کمی معاشی سرگرمیوں میں جمود کی کفیت کو ختم کرنے میں بڑی حد تک معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ وہ شرح سود میں کمی سے متعلق حکومت کو تجاویز ارسال کرچکے ہیں اور اگر حکومت نے اس پر عمل کیا تو اس سے ملک کے صنعتی شعبے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔