تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9

نوید قمر کی پیپکو کو نجی بجلی گھروں کو رقم کی قسطوں میں ادائیگیوں کی ہدایت

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے پیپکو کو نجی بجلی گھروں کو رقم کی قسطوں میں ادائیگیوں کی ہدایت کردی ہے اور یہ ادائیگیاں آج سے روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو جائینگی۔ آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین عبداللہ یوسف نے جیو نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیرسید نوید قمر نے نجی بجلی گھروں کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ29ستمبر سے قبل پیپکوواجب الادا رقم میں سے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی ادائیگی کریگا جبکہ نجی بجلی گھروں کو ادائیگیوں کی دوسری قسط وسط اکتوبر تک متوقع ہے۔عبداللہ یوسف نے مزید کہا کہ پیپکو سے رقم ملنے کی صورت میں نجی بجلی گھروں میں رقم کی قلت پر کسی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے بجلی کی پیداوارمیں بھی بہتری کی توقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.