تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9

مالی سال 2011 :تیل و گیس کمپنیوں کے منافع میں 18 فیصدکا اضافہ

جنگ نیوز -


کراچی … مالی سال دو ہزا ر گیارہ میں تیل و گیس کے شعبے میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے منافع میں 18 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹس میں تیل کی قیمتوں اور ہائیڈرو کاربن کی پیدوار میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ مالی سال پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے میں کام کرنیوالی کمپنیوں کیلئے اچھا ثابت ہوا۔ سال دو ہزار گیارہ میں تیل وگیس کے شعبے کے منافع کی مجموعی مالیت 105 ارب روپے رہی ہے جو سال دو ہزار دس میں 90 ارب روپے تھی۔ کمپنیوں کی فی حصص آمدنی کے لحاظ سے تیل و گیس کمپنیوں کی فی حصص آمدنی گذشتہ سال کی نسبت دو ہزار گیارہ میں 29 فیصد بڑھی ہے۔ سال دو ہزار گیارہ میں تیل و گیس کے شعبے کی مجموعی فروخت 220 ارب روپے ر ہی ہے جو گذشتہ سال 258 ارب روپے تھی۔ تیل وگیس کے شعبوں میں کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست کمپنی پاکستان آئل فیلڈ رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.