تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9

لاہور،ڈینگی کے خطرے کے باوجود پی سی بی کی ٹی 20کپ کی تیاریاں

جنگ نیوز -


لاہور…ڈینگی وائرس کے لاہور میں خطرناک حد تک بڑھتی ہو ئی دہشت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نیشنل ٹی 20 کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔نیشنل ٹی 20 کپ پچیس ستمبرسے لاہورمیں شروع ہوناہے، کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے شہرمنتقل یا ملتوی کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے، جبکہ افغان کرکٹ حکام بھی لاہور کی صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، وہ بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ ایک دو روز میں کریں گے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ایونٹ کو لاہورہی میں کراناچاہتاہے، اگرچہ اس بارے میں تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ ضرور کہا گیا ہے کہ تمام تر حفاظتی اقدامات کیئے جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ان دنوں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.