15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
نڈال پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے اپنی ٹینس کٹ نیلام کرینگے،اعصام
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ عالمی نمبر دو ، اسپین کے رافیل نڈال نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اپنا ٹینس سامان نیلامی کیلئے پیش کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں اعصام الحق نے بتایا کہ ان کی یو ایس اوپن کے دوران رافیل نڈال سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں بات ہوئی اور نڈال نے اپنا ٹینس سامان نیلامی میں دینے کی ہامی بھرلی ہے، اعصام نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے بعد وہ پہلے سے زیادہ کام کریں گے، جمع شدہ ٹینس سامان کی نیلامی دسمبر میں دبئی میں ہوگی۔ پاکستانی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ پشاور میں دہشتگردی کی وجہ سے تباہ حال پشاور ٹینس کلب کے کورٹس کی تعمیر نو کیلئے وہ آئندہ ہفتے گورنر سرحد سے بھی ملاقات کریں گے۔ ٹینس پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں تھائی لینڈ اوپن جس کے بعد بیجنگ اور شنگھائی ماسٹرز میں بھی کھیلیں گے، ان کی ترجیح لندن ماسٹرز کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔