15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
بھارت کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…بھارت کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عبدالرزاق کو 15 رکنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے تین روزہ ٹرائیلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ عبدالرزاق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مسعود جان نائب کپتان ہوں گے۔ 15 رکنی ٹیم کے ساتھ 5 ریزرو کھلاڑیوں کابھی اعلان کیاگیاہے۔ پروین آفتاب کومینیجر، نفیس احمد کو کوچ اورمحمد جمیل کو ٹرینر مقررکیا گیا ہے۔