15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9
بھارت انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
لندن…بھارت اور انگلینڈکے درمیان سیریز کا آخری میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا، یہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گاکارڈف میں ہونے والا میچ بھارت کے پاس سیریز میں فتح حاصل کرنے کاآخری موقع ہے ،مہمان ٹیم سیریز کے چاروں ٹیسٹ پھرواحد ٹی ٹوینٹی میچ ہارگئی ،ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے دو میچ جیتے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوااورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا،یوں انگلش ٹیم ون ڈے سیریز بھی جیت چکی ہے،کپتان الیسٹرکک کاکہناہے کہ وہ بھارت کوآخری میچ بھی نہیں جیتنے نہیں دیں گے، یہ میچ بھارت کے راہول ڈریوڈ کاآخری ون ڈے انٹرنیشنل ہوگا۔